KALAM E MAJZOOB - KHAWAJA AZIZ UL HASSAN MAJZOOB RA


Kalam e Majzoob
اک دن مرنا ہے آخر موت ہے کر لے جو کرنا ہے آخر موت ہے دفن خود صد ہا کئے زیر زمیں پھر بھی مرنے کا نہیں حق الیقیں تجھ سے بڑھ کر بھی کوئی غافل نہیں کچھ تو عبرت چاہئے نفس لعین اک دن مرنا ہے آخر موت ہے کر لے جو کرنا ہے آخر موت ہے یوں نہ اپنے آپ کو بے کار رکھ آخرت کے واسطے تیار رکھ غیر حق سے قلب کو بے زار رکھ موت کا ہر وقت استحضار رکھ اک دن مرنا ہے آخر موت ہے کر لے جو کرنا ہے آخر موت ہے