KALAM E MAJZOOB - KHAWAJA AZIZ UL HASSAN MAJZOOB RA


Kalam e Majzoob
تو سمجھ ہر گز نہ قاتل موت کو زندگی کا جان حاصل موت کو رکھتے ہیں محبوب عاقل موت کو یاد رکھ ہر وقت غافل موت کو اک دن مرنا ہے آخر موت ہے کر لے جو کرنا ہے آخر موت ہے تو ہے اس عبرت کدہ میں بھی مگن گو ہے یہ دارالمحن بیت الحزن عقل سے خارج ہے یہ تیرا چلن چھوڑ غفلت عاقبت اندیش بن اک دن مرنا ہے آخر موت ہے کر لے جو کرنا ہے آخر موت ہے یہ تیری غفلت ہے بے عقلی بڑی مسکراتی ہے قضا سر پر کھڑی موت کو پیش نظر رکھ ہر گھڑی پیش آنے کو ہے منزل کڑی