KALAM E MAJZOOB - KHAWAJA AZIZ UL HASSAN MAJZOOB RA


Kalam e Majzoob
اک دن مرنا ہے آخر موت ہے کر لے جو کرنا ہے آخر موت ہے گرتا ہے دنیا پہ تو پروانہ وار گو تجھے جلنا پڑے انجام کار پھر یہ دعوٰی ہے کہ ہم ہیں ہوشیار کیا یہی ہے ہوشیاری کا شعار اک دن مرنا ہے آخر موت ہے کر لے جو کرنا ہے آخر موت ہے حیف دنیا کا تو ہو پروانہ تو اور کرے عقبیٰ کی کچھ پروا، نہ تو کس قدر ہے ہے عقل سے بیگانہ تو اس پہ بنتا ہے بڑا فرزانہ تو اک دن مرنا ہے آخر موت ہے کر لے جو کرنا ہے آخر موت ہے